پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی پہلی جمہوری جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی سے آج بھی لاکھوں لوگ پیار کرتے ہیں

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(تحصیل رپورٹر)

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر راہنما سید مدثر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی پہلی جمہوری جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی سے آج بھی لاکھوں لوگ پیار کرتے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مضبوطی کے لئے آج بھی لوگ ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی کمزور ہونے کی ایک بڑی وجہ جو میرے مشاہدے میں آئی ہے وہ پارٹی کے رہنماوں کی طرف سے پارٹی کے ساتھ مخلص لوگوں کو اگنور کرنا ہے اور ان لوگوں کو پارٹی کے عہدے سے نوازنا جن کو نہ پارٹی کی تاریخ کا کچھ پتہ نہ پیپلزپارٹی سے کوئی غرض ہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے جیالے دن بدن خاموش ہو کر کنارہ کشی اختیار کرتے جا رہے ہیں اور جس وجہ سے پارٹی کی پوزیشن دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے۔

Share.

Comments are closed.