کالج کالونی کی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے) ، متعدد بار عوامی نمائندوں کو درخواستیں دیں، شکایات کی مگر کسی نے نہ سنی، ہم اہلیان کالج کالونی نے ملکر یہ فیصلہ کیا کہ اپنی مدد آپ کے تحت نالوں کی تعمیر شروع کی جائے، جتناخر چہ آئے گا اہلیان علاقہ دینگے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز اہلیان علاقہ کالج کالونی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ملکر فنڈ اکھٹا کیا اور ہمارا نالوں کا مسلۂ تھا، بارش کے بعد گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوتا تھا اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، جس پر ہم نے متعدد بار اپنے منتخب عوامی نمائندوں کو درخواستیں دیں کہ ہماری مشکلا ت کو حل کیا جائے مگر کسی نے نہ سنی، اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نالوں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

Like

 

Comment

Share.

Comments are closed.