تھانہ کہوٹہ میں عرصہ دراز سے تعینات نکے بڑے تھانیداروں کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ،

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)تھانہ کہوٹہ میں عرصہ دراز سے تعینات نکے بڑے تھانیداروں کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ،ذرائع کے مطابق بعض نکے بڑے تھانیدار جرائم پیشہ افراد کی پشت پنائی کرتے ہیں اور تھانہ میں آئے سائلین پر جھوٹے مقدمات درج کرانے میں خفیہ طورپر اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو سائل اپنی درد بھر ی داستان بیان کرنے تھانہ آتے ہیں، اس کے دل میں اتنا خوف ڈال دیتے ہیں کہ وہ دوبارہ تھانہ آنے کا رخ نہیں کرتا، اگر ایک سائل سے زیادتی ہوتی ہے تو بعض تھانیداراس پر انسدادی کاروائی کی دھمکی دیتے ہیں تو وہ الٹا ان تھانیداروں سے جان چھڑانے کیلئے تھانہ کا مین گیٹ دیکھتے ہیں کہ کسی وقت ہم اس تھانہ سے نکل کر چلے جائیں، تھانہ کہوٹہ میں دو سے تین تھانیدار ایسے ہیں جو سالوں سے تعینات ہیں، جن کی وجہ سے تھانہ کا ماحول سخت خراب ہے، ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ اؤ تھانہ کہوٹہ فر ض شناس ہیں مگر دو تین تھانیدار اور تین سے چار کا نسٹیبل حضرات نے تھانہ میں اپنی گرفت مضبو ط کر رکھی ہے، عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب،آر پی اؤ، سی پی اؤ راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ خداراہ تھانہ کہوٹہ کا ماحول درست کرنے کیلئے پرانے عرصہ چار ماہ سے لیکر دو سال تک کے تعینات نکے بڑے تھانیداروں کو فو ری تبد یل کیا جائے۔

Share.

Comments are closed.