)تحصیل آفس کہوٹہ اور متعدد پٹوار خانوں میں ٹاؤ ٹوں کا قبضہ،سرکاری قیمتی ریکارڈ پر دوسرے حلقوں کے منشی پٹواری بن کر ریکارڈ میں ردوبدل

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)تحصیل آفس کہوٹہ اور متعدد پٹوار خانوں میں ٹاؤ ٹوں کا قبضہ،سرکاری قیمتی ریکارڈ پر دوسرے حلقوں کے منشی پٹواری بن کر ریکارڈ میں ردوبدل اور جعلسازیاں کرتے ہیں اور دو فریقوں کے جھگڑے میں مداخلت کرکے تحصیل آفس اور مختلف پٹوار خانوں ریکارڈ بڑی دیدہ دلیر ی کے ساتھ چیک کرتے ہیں، عوامی، سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ تحصیلدار کہوٹہ، اے سی کہوٹہ کو ہدایت کی جائے کہ محکمہ مال کہوٹہ کو ٹاؤ ٹ مافیا سے بچایا جائے اور غیر متعلقہ افراد کو تحصیل آفس اور پٹوار خانوں کے قیمتی ریکارڈ نہ دیئے جائیں بعض منشی جو دوسرے حلقوں کے ہیں وہ پو ری پو ری مقدمات کی فائلیں اٹھا کر گھر لے جاتے ہیں اور ان تمام رپورٹس میں ردوبدل کرکے دوسرے دن جمع کرادیتے ہیں جو سراسر جر م ہے، متعدد واقعات ہو چکے ہیں، حلقہ پٹوار یوں کو ہدایت کی جائے کہ صرف اپنے منشیوں کے علاوہ کسی ٹاؤ ٹ کو ریکارڈ پر نہ بیٹھنے دیا جائے، موضع چھنی اعوان، محلہ آڑہ کے چند منشی جو اپنے آپ کو پٹواری ظاہر کرتے ہیں اور وہ عوام سے زیادتیاں کرتے ہیں اور ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہیں

Share.

Comments are closed.