کلر سیداں کی سماجی و سیاسی شخصیت شہزاد اکبر بٹ نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات ک

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں کی سماجی و سیاسی شخصیت شہزاد اکبر بٹ نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور انہیں کلر سیداں میں نادرا کے حوالے سے مسائل سے اگاہ کیا۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے کلر سیداں نادرا رجسٹریشن سنٹر میں مزید اضافی سہولیات کی فراہمی کی درخواست پیش کی جس پر وفاقی وزیر نے نادرا سے متعلقہ تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کلر سیداں میں نادرا خدمت سنٹر کے قیام کی بھی یقینی دہانی کروائی ہے۔ادھر نادرارجسٹریشن سنٹر کلر سیداں کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ نادرا سنٹر کلر سیداں میں اس وقت چارون ونڈو کاؤنٹر ز کام کر رہے ہیں اور ہرکاؤنٹر پر ایک دن میں 25 کسٹمرز کو ڈیل کیا جاتا ہے جبکہ کلر سیداں میں ٹرن آؤٹ ڈیڈھ سو سے دو سو کسٹمرز کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دو مزید کاؤٹنر ز جبکہ بلڈنگ میں توسیع کیلئے ایگریمنٹ ضروری ہے جو وفاقی وزیر داخلہ کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ میں توسیع ہونے سے نادرا آفس کے باہر قطاروں میں کھڑے کسٹمرز کو اندر بیٹھنے کی سہولت بھی میسر آ جائے گی۔

Share.

Comments are closed.