ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر اور ایس پی میرپور راجہ عرفان سیلم کی تحصیل ڈڈیال کے داخلی اور خارجی راستوں اور اندرون شہر قائم چک پوسٹوں کا جائزہ لیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(ہارون محمود مغل)

ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر اور ایس پی میرپور راجہ عرفان سیلم کی تحصیل ڈڈیال کے داخلی اور خارجی راستوں اور اندرون شہر قائم چک پوسٹوں کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشان نثار،ڈی ایس پی خواجہ قیوم،تحصیلدار سیماب اسلم،ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عمار ڈار و دیگر اہلکار بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر اور ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سیلم نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  ہوئے کہا ہے کہ ضلع میرپور میں کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ضلع میرپور میں کرونا ایکٹیو کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےلاک ڈاون نافذ کرنا مجبوری تھی اور کروناء وائرس کی یہ لہر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے خود کو اور اپنے پیاروں کی حفاظت کا واحد حل صرف و صرف احتیاطی تدابیر ہیں  لہذا شہری ایس او پیز پر عمل کرنا یقینی بنائیں انہوں نے عوام سے بھی یہی اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کا خیال کریں اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ماسک پہنیں سوشل ڈیسٹنس رکھیں ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں اور انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ عوام و علاقہ تعاون کریں خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں احتیاط کریں اور محتاط رہیں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں  ایک زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کیساتھ شہری تعاون کریں۔

Share.

Comments are closed.