) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرریونیو عوامی خدمت کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے شہریوں کی ریونیو سے متعلق شکایات سنیں

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرریونیو عوامی خدمت کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے شہریوں کی ریونیو سے متعلق شکایات سنیں۔ اس موقع پر تحصیلدار،نائب تحصیلدار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور پٹواری بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں سے متعلق عوامی مسائل کو برق رفتاری سے بلا تعطل حل کرنے کیلئے ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے تحت ضلع و تحصیل بھر میں عوامی خدمت کچہریاں لگا کر ایک چھت تلے زمینوں سے متعلق عوامی مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔عوامی خدمت کچہری میں ڈومیسائل، رجسٹری،اراضی ریکارڈ سنٹر،جنرل برانچ،شکایت سیل،میونسپل کارپوریشن،محکمہ مال اور ریکارڈ کی درستگی کے حوالے سے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں محکمہ مال سے متعلقہ مسائل موقع پر حل کئے جا رہے ہیں اور ایسے مسائل جن کے حل کیلئے وقت درکار ہے کے فوری حل کیلئے ریونیو افسران کو احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریونیو مسائل کے حل میں تاخیر کی صورت میں کھلی کچہری میں پیش ہوں تا کہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

Share.

Comments are closed.