مرحوم ایک زندہ دل اور نفیس انسان تھے اور مرحوم قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہ دیرینہ اور جانثار ساتھی تھے

Pinterest LinkedIn Tumblr +
ڈڈیال۔(ہارون محمود مغل)

 پی ٹی آئی آزادکشمیر کہ مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق، چوہدری ارشد، چیرمین چوہدری اکبر (چھترو)، تحصیل صدر پی ٹی آئی ممبر چوہدری یسین و دیگر کی گذشتہ دن پی ٹی آئی آزادکشمیر برطانیہ کہ مرکزی رہنماء حاجی محمد تضارب خاں آف سیاکھ اور چوہدری راشد آف سیاکھ کہ والد محترم مرحوم (حوالدار) چوہدری عدالت خاں کی وفات پر انکی رہائشگاہ سیاکھ پر دلی اظہار تعزیت و رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم (حوالدار) چوہدری عدالت کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے مرحوم ایک زندہ دل اور نفیس انسان تھے اور مرحوم قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہ دیرینہ اور جانثار ساتھی تھے مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کھبی پر نہ ہو گاء مرحوم علاقہ اندراہل میں ایک منفرد پہچان رکھتے تھے اور ہر کسی کی غمی خوشی میں شریک رہتے تھے مرحوم کی ساری زندگی عاجزی اور انکساری کیساتھ گزری مرحوم اعلی صلاحیتوں کہ مالک تھے ایسی شخصیات علاقہ کا فخر ہو تی ہیں علاقہ اندراہل و سیاکھ ایک عظیم و نفیس شخصیت سے محروم ہو گیاء غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کیساتھ برابر کہ شریک ہیں اور دعا گو ہیں  اللہ پاک مرحوم کی بخشش اور مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔

Share.

Comments are closed.