سیاسی و سماجی شخصیت شہزاد اکبر بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انسانی جانوں کو بچانا سب سے افضل عبادت ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کلر سیداں (نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت شہزاد اکبر بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انسانی جانوں کو بچانا سب سے افضل عبادت ہے ہر مکتبہ فکر کے لوگ ریسکیو کی فری تربیت حاصل کر کے زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریسکیو 1122کلر سیداں میں سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تمام شہریوں،تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے بچوں اور اساتذہ کو بھی ابتدائی طبی امداد کی مفت تربیت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ریسکیو کلر سیداں کے انچارج حارث فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت ہر شہری اور شخص کیلئے لازمی ہو چکی ہے۔ہمارے دروازے ہر شخص کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں۔لوگ آئیں اور ہم سے استفادہ حاصل کریں۔تقریب میں صدر پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں شعبہ خواتین نبیلہ انعام، نائب صدر ایم سی سجاد حسین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Share.

Comments are closed.