ڈڈیال۔(بیورورپورٹ)
ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ہمارے نزدیک کوئی برادری نہیں ہے سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈڈیال کے نوجوان سیاسی رہنما چوہدری عثمان ٹھاروی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت ہمارا شیوہ ہے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت ہمارا طرہ امتیاز ہے غریب اور بے سہارا لوگوں کے کاموں میں ہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جب بھی کسی غریب اور بے سہارا لوگوں کے کام ہوتے ہیں چاہے ان کا کام کچہری میں ہو تھانے میں ہم ساتھ ہو کر ان کے کام کرواتے ہیں اور انشاء اللہ جب تک زندگی ہے ان غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈڈیال کی عوام کی خدمت بھی ہمارا شیوہ ہے ڈڈیال کی عوام کے لیے بھی ہم ہمہ وقت حاضر ہیں ڈڈیال کی عوام کے ساتھ بھی ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں ڈڈیال کی عوام کے مسائل بھی ہم ترجیعی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے ہمہ وقت تیار بیٹھے ہیں انشاء اللہ زندگی نے وفا کی تو اسی طرح ڈڈیال کی عوام کی خدمت کرتے رہیں گئے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروزگزاشت نہیں کریں گئے۔۔