تحصیل ڈڈیال کہ نواحی علاقہ پوٹھہ شیر میں حبیب بینک کی برانچ ہمیشہ کیلئے بند

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(بیورورپورٹ)

حبیب بینک پوٹھہ کے کھاتا داروں میں شدید بے چینی حبیب بینک پوٹھہ شیر برانچ کو بینک انتظامیہ نے بند کر کے حبیب بینک سیاکھ برانچ میں ضم کر دیا اور پوٹھہ شیر برانچ کے باہر نوٹس آویزاں کر دیا کے کھاتا دار لین دین اور دیگر معاملات کیلئے حبیب بینک سیاکھ برانچ سے رابطہ کریں صارفین حبیب بینک پوٹھہ شیر برانچ نے شدید تشویش کا اظہار کیا صارفین کا کہنا تھا کہ پوٹھہ شیر برانچ کو بند کرنا حبیب بینک ڈڈیال انتظامیہ کی نااہلی ثابت کرتی ہے کہ ایک برانچ جو پچھلے تقریباً چالیس سال سے پوٹھہ شیر میں کام کر رہی ہے اُسکو صارفین کو نوٹس دئیے بغیر اچانک بند کرکے سیاکھ برانچ میں ضم کرنا صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے برابر ہے صارفین کا کہنا تھا کہ اس عمل سے ہمارا اعتماد حبیب بینک سے اُٹھ گیا ہےحبیب بینک پوٹھہ شیر برانچ جو منافع میں چل رہی تھی کیا وجہ بنی کہ اسکو بند کر دیا گیا صارفین نے برانچ ضم کرنے کے عمل پہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اپنے کھاتے دوسرے بینکوں میں ٹرانسفر کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا صارفین کے اس ناپسندیدگی اور کھاتوں کو دوسرے بینکوں میں منتقل کرنے اور شدید احتجاج کا اندازہ میڈیا نمائندگان کے سروے کے دوران ہوا۔۔۔۔

Share.

Comments are closed.