پی ٹی وی کہ اینکرز اور پروڈیوسرز نے قلعہ رام کوٹ بھیلی بھٹار آف ڈڈیال کا وزٹ کیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(تحصیل رپورٹر)

سیاسی و سماجی شخصیت چوھدری جہانگیر اکبر آف بیلی بھٹار کی میزبانی میں چوھدری  شیرباز منیر ایڈووکیٹ (میرپور) کی سربراہی میں پی ٹی وی کہ اینکرز اور پروڈیوسرز نے قلعہ رام کوٹ بھیلی بھٹار آف ڈڈیال کا وزٹ کیا میزبان چوہدری جہانگیر اکبر نے تمام دوستوں و مہمانوں کو ویلکم کیا اور شاندار استقبال کیا اور مہمانوں کو ضلع میرپور اڈا لانچ سے بذریعہ سپیڈ بوٹ قلعہ رام کوٹ لائیں اور بعد ازاں میں مہمانوں کو شاندار ظہرانہ بھی دیا آخر میں تمام مہمانوں نے سیاسی و سماجی شخصیت چوھدری جہانگیر اکبر آف بیلی بھٹار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہدری جہانگیر اکبر واقعہ ہی بڑے دل کہ مالک ہیں اور مہمان نواز ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا اور تاریخی قلعہ رام کوٹ کا وزٹ کرایا بلا شبہ تاریخی قلعہ رام کوٹ ایک خوبصورت اور سیاحتی مقام ہے تاریخی  قلعہ رام کوٹ کو موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے قلعہ رام کوٹ قدرتی حسن سے مالا مال ہے اگر حکومت وقت ایسے وسائل قائم کریں جس سے شہری دور دراز علاقوں سے با آسانی تاریخی قلعہ رام کوٹ کا وزٹ کر سکیں اور قلعہ رام کوٹ کی خوبصورتی اور سیروتفریح سے لطف اندوز ہو سکیں منگلاء جھیل کہ اطراف تاریخی   قلعہ رام کوٹ کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے بس حکومتی توجہ و دلچسپی سے قلعہ رام کوٹ مزید عوامی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔

Share.

Comments are closed.