تحصیل ڈڈیال میں محکمہ واٹر سپلائی کی مبینہ غفلت اور لاپروای

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈڈیال۔(تحصیل رپورٹر)
تحصیل ڈڈیال میں محکمہ واٹر سپلائی کی مبینہ غفلت اور لاپروای لاکھوں گیلن پانی آئے روز ضائع ہونے لگا اور کوئی پوچھنے والا نہیں ڈڈیال شہر کہ اکثریتی سیکٹرز میں پانی کی شدید قلت جبکہ ڈڈیال شہر انارکلی بازار مسجد گلی میں والز اور پائپ لائنز کی لیکج سے پانی سڑک پر سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا تاجروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامناء بار بار پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا اور تحریری طور پر بھی شکایات محکمہ واٹر سپلائی بلدیہ ڈڈیال کو کر چکے ہیں مگر محکمہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہا دوکانداروں اور شہریوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پانی کہ ضیاع سے ہمارا مالی نقصان ہو رہا ہے اور راہگیروں کو بھی شدید دشواری کا سامناء ہے بار بار شکایت کرنے پر بھی محکمہ کے اہلکار کو پروا ہی نہیں اگر محکمہ واٹر سپلائی کہ ذمہ داران اور ارباب اختیار نے نوٹس نہ لیا تو شہری سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گئے۔

Share.

Comments are closed.