ل پاکستان دھنیال ٹرائب فاونڈیشن کے زیر اہتمام میرا بگوال میں چئیرمین و بانی راجہ ثالث زیب دھنیال کی زیر صدارت اجلاس منعقد

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )آل پاکستان دھنیال ٹرائب فاونڈیشن کے زیر اہتمام میرا بگوال میں چئیرمین و بانی راجہ ثالث زیب دھنیال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں میرا بگوال کے دھنیال قبیلے کے علاوہ فاونڈیشن کے مرکزی عہدیدارن و ممبران نے کیثر تعداد میں شرکت کی ۔ اور فاونڈیشن کے مختلف امور پر تبادلے خیال کیا ۔ اس موقع پر چئیرمین و بانی راجہ ثالث زیب نے فاونڈیشن اعراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد دھنیال قبیلے کو اکٹھا کرنا ہے، ہمارا منشور صحت تعلیم اور خوراک ہے ہم اپنے قبیلے کی فلاح وبہود پر کام کرنا چاہتے ہیں ۔ اجلاس میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،اجلاس میں جنرل سکریڑی راجہ طارق محمود دھنیال،نمردار راجہ صداقت دھنیال،مرکزی نائب صدر راجہ بلال،راجہ قمر ایڈووکیٹ،راجہ نوید،راجہ اجمل کے علاوہ کیثر تعداد میں دھنیال قبیلے کے ممبران نے شرکت کی اور فاونڈویشن کی کاوشوں کو سراہیتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں فاونڈیشن کے عہدیدارن نے گذشتہ ہفتے وفات پانے والےمیرا بگوال کےنمبردار راجہ صداقت کے ماموں کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کے فاتحہ خوانی کی ۔

Share.

Comments are closed.