صد ر پو ٹھوہار پریس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال سے ملاقات

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کہوٹہ (تحصیل رپو رٹر )صد ر پو ٹھوہار پریس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال سے ملاقات ، ملاقات میں نوجوان صحافی ملک دانیا ل محمود بھی شریک تھے ، سستے بازار میں ناقص آٹے کی فرو خت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے صد ر پو ٹھو ہا ر پریس کلب ملک محمود اختر کو یقین دہانے کرواتے ہوئے کہاکہ میں ڈی سی اءو راولپنڈی سے بات کرونگی اور عوامی شکایات کا ہر ممکن ازالہ ہو گا ، انہوں نے مزید کہاکہ اس سے قبل پو ٹھوہار فلو ر مل کہوٹہ کا آٹا سستے بازار میں میری زیر نگرانی سپلائی ہوتا تھا ، جو کہ اب بند ہوگیا ہے اب جو آٹا روات اور کلر سیداں سے آرہا ہے وہ ڈی سی اءو راولپنڈی کی زیر نگرانی آتا ہے ، آپ ایک تحریری درخواست دیں میں اس کے ساتھ اپنی سفارش کا لیٹر لگا کر ڈی سی اءو راولپنڈی کو بھیجوں گی ، جس پر صد ر پو ٹھوہار پریس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کا شکریہ ادا کیا ،اور اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کو یہ بھی شکایات کی گئی کہ سستے بازار کہوٹہ میں قائم شکایت سیل میں کوئی آدمی اپنی ڈیو ٹی نہیں دیتا اور نہ کی کوئی شکایت رجسٹر تھا ، اس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے کہا کہ میں اس حوالے سے سخت ایکشن لو نگی اور سستے بازا ر میں تما م اشیاء خو ردو نوش کے سٹال لگائے جائیں گے جس میں عوام کو بھر پو ر ریلف ملے گا

Share.

Comments are closed.