نو منتخب ایڈیشنل سیکرٹری جنرل میڈم نورین راشد اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق گو جرخان بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی دفعہ خواتین میں اڈیشنل سیکرٹری جنرل میڈم نورین راشد اعوان ایڈووکیٹ ھائیکورٹ بلا مقابلہ منتخب ہوئی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرااولین مشن اور ترجیح خواتین وکلاء کے مسائل ہیں اپنے عہدے کو استعمال کرکے میں وکلاء کے ویل فیئر کے لیے اپنا کردار ادا کروں گی اس موقع پر نورین عوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ گوجرخان بار میں ینگ لائرز خواتین وکلا کے بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے آواز اٹھاؤ گی اور کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی عدالتی ریکارڈ کی منتقلی کے لئے وکلاء چیمبر ز خاص طور پر میری کاوش ھو گی۔اور بار ایسوسی ایشن گو جر خان کے تمام ممبران وکلا ء کے لیے بلا تفریق کام کروں گی منتخب ہونے کے بعد تمام وکلاء بار ایسوسی ایشن کے معزز ممبر ہیں جنکی خدمت عبادت سمجھ کر کروں گی۔