اسلام آباد: سوشل میڈیا پر CTD کے اہلکاروں کے غیر مناسب رویہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا معاملہ ، ایس ایس پی CTD نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میی ملوث اہلکاروں کو فوری طور معطل کر دیا ہے اور ایس پی CTD کو تمام معاملے کی حقائق پر مبنی انکوائری کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ، تمام شہری بلاتفریق ہمارے لیے قابل احترام ہیں ،آئی جی اسلام آباد کے واضح احکامات ہیں کہ شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے غیر مناسب رویہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ،اسلام آباد پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں،