صوبائی گورنمنٹ کی اراضی پر قبضہ مافیا کاراج،سکولز، دوکانات، مکانات تعمیر کرلیئے گئے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ اور اسکے ارد گرد دھپری، گریڈ اسٹیشن، نئی آبا دی، کلب لائن، آڑہ محلہ،بیرون آڑہ، چھنی اعوان، سروٹ سہیالی اور دیگر علاقوں میں صوبائی گورنمنٹ کی اراضی پر قبضہ مافیا کاراج،سکولز، دوکانات، مکانات تعمیر کرلیئے گئے،قبضہ مافیا راتو رات کروڑ پتی بن گئے،سروٹ چھنی روڈ اوردیگر علاقوں میں کمرشل صوبائی گورنمنٹ کی اراضی پر قبضہ کرلیا گیا،عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ آف پاکستان کی اربوں روپوں مالیت کی اراضی قبضہ مافیا کی نذ ر ہو چکی ہے،انتظامیہ کے تمام ادارے مکمل خاموش تماشائی بنے ہیں باالخصو ص محکمہ مال کہوٹہ سو نے کی چڑ یا بن چکا ہے،صوبائی گورنمنٹ کی اراضی کا فرد اورقبضے کیلئے محکمہ مال کے چند پٹواری لاکھوں روپے کا غذات میں ردبدل کے وصول کررہے ہیں،اعلی حکام فوری طو ر پر علاقوں کی چھان بین کرکے سرکاری اراضی واگزار کر وائیں۔

Share.

Comments are closed.