گگو منڈی:ہوپ اکیڈیمیہ،انسپائر کالج، دی سمارٹ سکول گگو کیمپس اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے شہدا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں تقریب “یومِ عزمِ تعلیم” کا انعقاد
جس میں چیئرمین ڈان سکول خالد راجہ، چیئرمین سمارٹ سکول سفیان احمد سیفی، چیئرمین ہوپ اکیڈمیہ طارق علی ، ایم ایس رورل ہیلتھ سنٹر گگو ڈاکٹر محمد ادریس چوہدری، تحصیل انچارج ریسکیو عبدالجبار صاحب، مفتی حبیب احمد نقشبندی ،صدر پریس کلب میاں ذوالفقار ، میاں طاہر وارثی، ٹیم سرو ہیومینٹی گگو،رانا ندیم ارشاد اقرا کمپیوٹر، میاں سمیع اللہ ، چیئرمین کوالٹی پروفیشنل حمزہ یٰسین ، بہزاد خالد مہر ،مرزا گلستان اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی ہوئی اور چراغاں کیا گیا۔
