کانسٹیبل محمد احسان کی بیماری کے حوالے سے ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کا محمد احسان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا حکم،

Pinterest LinkedIn Tumblr +

راولپنڈی

کانسٹیبل محمد احسان کی بیماری کے حوالے سے ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کا محمد احسان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا حکم،

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے پیش نظر ایس ایچ او چونترہ مذکورہ کانسٹیبل کے گھر پہنچ گئے،
کانسٹیبل کی فیملی انہیں آج ہسپتال منتقل نہیں کرنا چاہتی جنہیں کل ہسپتال منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، ایس ایچ او چونترہ
سی پی او کی اے ایس پی صدر کو فوری طور پر کانسٹیبل احسان کی تیمارداری اور مالی امداد کی بھی ہدایت،

کانسٹیبل محمد احسان پولیس لائن میں تعینات ہیں جو فالج، شوگر، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض میں مبتلا ہیں،

کانسٹیبل محمد احسان کو مکمل تنخواہ دی جا رہی ہے اور میڈیکل بل جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئ ہے تاکہ علاج کے اخراجات کی فوری ادائیگی کی جا سکے،
پولیس لائن میں تعینات دیگر بیمار افسران کے بہتر علاج معالجہ کے لئے آئ جی پنجاب کے ویلفیئر ویژن کے مطابق ایس پی ہیڈکوارٹر کی زیر نگرانی میڈیکل بورڈ بھی بنوایا گیا ہے،
راولپنڈی پولیس اپنی فورس کی ویلفیئر کے لئے تمام ذرائع بروۓ کار لا رہی ہے اور ویلفیئر کا یہ عمل جاری رہے گا، سی پی او محمد احسن یونس
Share.

Comments are closed.