وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 39 واں اجلاس:

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 39 واں اجلاس:

▪︎پنجاب کابینہ کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کا اظہار: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زید بن النیہان کو چولستان اور رحیم یار خان میں لیز پر دی گئی سرکاری اراضی میں پرانے نرخوں کے مطابق ہی مزید توسیع دینے کی منظوری

▪︎راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اراضی کے حصول کیلئے 5 ارب روپے کا قرض دینے کی اصولی منظوری

• اتھارٹی کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماسٹر پلان میں آنے والی سرکاری اراضی بھی دینے کی منظوری

• اتھارٹی اپنا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل پیش کرے گی

پٹرول پمپس لگانے کے لئے این او سیز کے اجراء کے طویل عمل کو آسان بنا دیا گیا

▪︎کابینہ نے پٹرول پمپس لگانے کے لئے این او سیز کے اجراء کی مدت 90 روز سے کم کر کے 30 روز کرنے کی منظوری دے دی

▪︎پنجاب کابینہ کی جانب سے نابینا افرادکیلئے بڑی خوشخبری:

• پنجاب کابینہ نے 3 فیصد خصوصی کوٹے کے تحت نا بینا افراد کو ملازمتوں میں بالائی عمر میں خصوصی رعایت دینے کی منظوری دے دی

▪︎پنجاب کابینہ نے بڑے ہسپتالوں میں چارجز وصول کرنے کی تجویز پھر مستردکر دی

▪︎پنجاب کابینہ نے صوبے میں یکساں نصاب کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی

▪︎عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں رول 17-A کے تحت مستقل بنیادوں پر ملازمتیں دینے کی منظوری
▪︎پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے لئے پے پیکیج اور ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کی منظوری
▪︎کابینہ نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ٹرانسفر پالیسی 2020 کی منظوری دے دی: پالیسی کے تحت اساتذہ اور دیگر عملے کا گھر کے پاس ادارے میں تبادلہ ہوسکے گا
▪︎نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ/پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے انڈومنٹ فنڈ کیلئے 10 کروڑ روپے کی سیڈمنی دینے کی منظوری
▪︎دی پنجاب لوکل گورنمنٹس اراضی استعمال کرنے کے پلان(لینڈ یوزپلان) رولز 2020 کی منظوری
▪︎بہاولپور میں 410 بستروں پر مشتمل سول ہسپتال کی ادائیگیوں کا معاملہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد
▪︎کابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لیکر حتمی سفارشات پیش کرے گی
▪︎گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کیلئے اراضی دینے کامعاملہ بورڈ آف ریونیو کے سپرد
Share.

Comments are closed.