غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم کے زیر اہتمام جبر میں شوز پروجیکٹ کی تقریب منعقد کی گئی ۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

جبر(شاہد منگی پوٹھوہار لنک) غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم کے زیر اہتمام اسلام پورہ جبر مکھیالہ کے مقام پر ریحان سپائسز کے آفس میں شوز پروجیکٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہر سال کی طرح اس بار بھی نادار مستحق طلبہ وطالبات میں موسم سرما کے پیش نظر شوز تقسیم کئے گے واضح رہے کہ ہر سال یوسی اسلام ہورہ جبر اور یوسی تھاتھی کے اسکولز میں شوز کی فراہمی عمل میں لائی جاتی تھی لیکن کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوں یہ تقریب ریحان سپائسز کے دفتر میں انعقاد پزیز ہوئی جس میں غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم ہیڈ آفس کے خزانچی شیخ سجاد نےخصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ علامہ قاری عابد حسین چشتی۔چیئرمین اسلم۔چوہدری محمد ظفر۔زوہیب قریشی۔شیخ طاہر قیوم۔صوبیدار محمد مشتاق۔صاحبزادہ اخلاق۔چوہدری محمد عمران اور دیگر نے شرکت کی۔

Share.

Comments are closed.