انجمنِ تاجران چوکپنڈوڑی کا مشترکہ اجلا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

مرکزی مجلسِ شوریٰ، مرکزی انجمنِ تاجران و بازار کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس چودھری عابد مارکیٹ نزد پرانی جامع مسجد چوکپنڈوڑی منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی نشست پر نئی نامزدگی کی گئی۔ اس کے علاوہ ذیلی کمیٹیوں کی مختلف نشستوں پر بھی نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔ نمبردار سہیل صغیر راجہ کو مرکزی انجمنِ تاجران کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیاگیا۔ جبکہ بھکڑال روڈ کے صدر اورنگزیب ، جنرل سیکرٹری راجہ ندیم اسلن ، سینئر نائب صدر چودھری عامر رانا، جوائنٹ سیکرٹری عتیق الرحمان ، نائب صدر ممتاز سنی، سیکرٹری انفارمیشن حافظ عمار کا اعلان کیا گیا۔ ذیلی کمیٹی پنڈی روڈ کے سینئر نائب صدر شمس خان اور نائب صدر قاسم ظہور کی نامزدگی کی گئی۔ جبکہ مرکزی کمیٹی کی دو خالی نشستوں سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری اطلاعات کا اعلان چند دنوں میں مزید مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اجلاس سے ممبران مجلسِ شوریٰ ڈاکٹر محمد رشید ، راجہ محمد آفتاب ، صدر راجہ سہیل جہانگیر ، نامزد جنرل سیکرٹری نمبردار سہیل صغیر راجہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد اقبال بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری نوید بھٹی، صدر پنڈی روڈ ملک انوار حسین، سینئر نائب صدر شمس خان، بھاٹہ روڈ کے جنرل سیکرٹری مسعود پرویز، بھکڑال روڈ کے سینئر نائب صدر چودھری عامر رانا، نائب صدر ممتاز سنی نے خطاب کیا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کوآرڈینیٹر راجہ راشد سلطان کے ادا کیے۔ اجلاس کے اختتام پر صدر بھاٹہ روڈ حاجی راجہ اسراداحمد نے دعا کرائی۔

Share.

Comments are closed.