گوجرخان شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر گلیوں بازاروں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر وبائی امراض پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود) گزشتہ کئی ہفتوں سے گوجرخان شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے آر ڈبلیو ایم سی کے نااہل ورکروں نے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے گلیوں بازاروں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر وبائی امراض پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں صورتحال سے تنگ شہریوں نے کٹڑہ تمباکو کے سامنے سروس روڈ پر کوڑے کے ڈھیر کو سڑک پر پھیلا کر بطور احتجاج آگ لگا دی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرنے والے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی ناقص کارکردگی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیا نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث کچھ علاقوں میں پانی گھرو ں اور دوکانوں میں چلا گیا اس صورتحال پر شہری حلقوں نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدف تنقید بنایا جبکہ کٹڑا تمباکو چوک کے سامنے بڑے فلتھ ڈپو کا کچر اشہریوں نے سڑک پر پھیلا کر بطوراحتجاج آگ لگا دی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف نعرے بازی کی

Share.

Comments are closed.