پی ٹی آئی ٹریڈ رزونگ کلر سیداں کے سابقہ عہدیدران ضلعی قیادت پر پھٹ پڑے

0

کلر سیداں(راجہ سعید) پی ٹی آئی ٹریڈ رزونگ کلر سیداں کے سابقہ عہدیدران ضلعی قیادت پر پھٹ پڑے اور خبر دار کیا کہ اگر انہوں اپنی مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کی بھر پور انداز میں مزاحمت کی جائے گی ۔ٹریڈ رز ونگ تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر شیخ عبدالقدیر، سابق جنرل سیکرٹری عاصم مغل،سابق جنرل سیکرٹری سٹی راجہ عبدالحمید اورحافظ رضوان نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر تحصیل کلر سیداں کی تنظیم سازی ورکروں کی رائے کیخلاف کی گئی تو اس پر بھر پور طریقے سے احتجاج کریں گے۔تحصیل کلر سیداں میں من مانے فیصلوں سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں نہ صرف کمی آ رہی ہے بلکہ وہ دن بدن زوال پذیر ہو رہی ہے جس کا عمران خان کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص لوگوں کو بار بار اہم عہدوں سے نوازنا پارٹی کے نظریات سے انحراف کے مترادف ہے۔تحریک انصاف کی سابق عہدیدران کی عدم دستیابی کے باعث مقامی سطح پر دھڑے بندیاں کارکنوں کو پارٹی سے دور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ تمام تر فیصلے ان کی مرضی و منشاکے مطابق ہی ہوں ،کارکنان کی رائے کو اہمیت نہیں دی جا رہی جو اشخاص کارکنا ن کی بارہا دعوت کے باوجود پارٹی کے آفس آنا ضروری نہیں سمجھتے انہیں پی ٹی آئی میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔انہوں نے ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدوں پر فائز رہنے والے سابق عہدیداران کو خبردار کیا کہ وہ تحصیل میں نئی قیادت کو پروان چڑھا نے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔یاد رہے کہ چند یوم قبل پی ٹی آئی کے ضلعی کوارڈینیٹر ہارون کمال ہاشمی سے جب کلر سیداں میں پی ٹی آئی میں گروپ بندی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے دو ٹوک الفاط میں اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں پی ٹی آئی یک جان ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی دھڑے بندی موجود نہیں۔

Share.

Comments are closed.