پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

0

گوجر خان(مرزا عتیق الرحمن)پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،مشہور زمانہ منشیات فروش محمدعمران الیاس عرف شبرو ولدطارق سکنہ موضع دہمیال داخلی بیول گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محمدعمران الیاس عرف شبروسکنہ موضع دہمیال داخلی بیول کو گرفتار کر کے 1195 گرام چرس برآمد کر کے زیر دفعہ 9Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملزم پر پہلے بھی تھانہ گوجر خان میں 4مقدمات درج ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوکی انچارج سب انسپکٹر راجہ اعزاز عظیم نے کہا کہ منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ کی خریدوفروخت کرنے والوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اور علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا۔

Share.

Comments are closed.