پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز

0

بیول ( نمائندہ پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم ) مظہر چوہدری :۔پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز،مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔عوامی وسماجی حلقوں نے انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بلا امیتاز کاروائیوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی قاضیاں کے انچارج راجہ اعزاز عظیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے پہلی کاروائی میں منشیات فروش محمدداؤد ولد محمدحسین آف ملک پور سے 2000گرام چرس برآمد کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے کیر ی ڈبہ بھی برآمد کر لیا گیا اس کے علاوہ بیول پل پر مشہور منشیات فروش عمران الیاس عرف شبرو ولد طارق کے خلاف کاروائی کی گی جس میں پولیس کو شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم کامیاب کاروائی کے بعد پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1195گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا واضع رہے کہ ملزم محمدداؤ د کے خلاف 12ایف آئی آر اور ملزم عمران الیاس عرف شبرو کے خلاف 04ایف آئی آر پہلے بھی درج ہیں ۔

Share.

Comments are closed.