منشات فروش ملک داؤد گرفتار‘چرس برآمد مقدمہ درج

0

گوجرخان(مرزا عتیق الرحمن،شاہد منگی)قاضیاں پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں تیزی منشیات فروش ملک داؤد گرفتار چرس برآمد مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ملزم ملک داؤد سکنہ ملک پور کو پولیس چوکی قاضیاں نے گرفتار کر کے دو ہزار گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ ملک داؤد کے خلاف تھانہ گوجرخان میں چرس شراب کے بارہ مقدمات درج ہیں۔اور یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملک داود سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر بھی رہا ہے۔چوکی انچارج قاضیاں سب انسپکٹر اعزاز عظیم نے نمائندہ پوٹھوارلنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں۔ناجائز اسلحہ کی خریدوفروخت کرنے والے اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی کوئی بھی رعائت نہیں برتی جائے گی اور عوام بھی غیر قانونی کام کرنے والے افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کی مدد کریں تا کہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے اور علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

Share.

Comments are closed.