لودھراں الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخی جیت نے نئی تاریخ رقم کر دی’چوہدری ساجد نذیر

0

ڈڈیال۔(رپورٹ۔ہارون محمود سے )ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ساجد نذیر نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخی جیت نے نئی تاریخ رقم کر دی عوامی طاقت کہ سمندر نے ثابت کیا کہ میاں نواز شریف آج بھی عوامی عدالت میں سرخرور ہیں اور عوام انہیں آج بھی اپنا قائد و محسن سمجھتی ہے لودھراں الیکشن کی جیت حق و سچ کی فتح ہے پاکستان مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے جسے لوگ دل سے پسند کرتے ہیں لودھراں الیکشن کی جیت نے پاکستان مسلم لیگ ن کو چار چاند لگا دئیے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب آئندہ الیکشن میں عوامی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ سرخرور ہو گی اور پاکستان میں دوبا رہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی اور ہر طرف تعمیر و ترقی کا دور و دورہ ہو گا ۔

Share.

Comments are closed.