ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے نومنتخب اراکین کا پہلا اجلاس راجہ محمد اقبال نے صدارت کی

0

گوجرخان(راجہ ارشد محمود) ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے نومنتخب اراکین کا پہلا اجلاس زیرصدارت صدر راجہ محمد اقبال آر یوجے کے دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے عبدالستار نیازی نے کیا، بعدازاں مختلف امور زیربحث لائے گئے جن میں نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ، آر یوجے ممبران کی سکروٹنی ، رجسٹریشن کارڈ کے موضوعات زیربحث لائے گئے جن پر تمام عہدیداران نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد اقبال نے کہا کہ ہمارا پہلا اور بنیادی مقصد آریوجے کے ممبران کا تحفظ ہے ، یونین جس ممبر کو کارڈ جاری کرے گی اس کیساتھ کسی بھی فورم پر ہونے والی زیادتی پر پوری یونین اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور اس کی جنگ یونین کی سطح پر لڑی جائے گی، تقریب حلف برداری کے متعلق ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور تقریب کے جلد سے جلد انعقاد پر زور دیا گیا، اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران راجہ محمد اقبال ، سید قیصر علی شاہ، سید تصور حسین شاہ، زرین خان، مہر احسان خان ، عبدالستار نیازی، مرزا محمد ندیم، ایاز وارثی،ماجد محمود، رفعت محمود مرزا، طلعت سیال، راجہ شفقت کیانی موجود تھے

Share.

Comments are closed.