دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

0

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ،حادثہ کا شکار ہونیوالے شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ سر پر گہری چوٹوں کے باعث دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب بوڑا جنگل کے مقام پر رات کی تاریکی میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ملک ارشد کو کچل ڈالا اور فرار ہو گیا ،لوگوں نے رات کے اندھیرے میں زخمی شخص کو دیکھا اور ہسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمی حالت میں ملک ارشد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا

Share.

Comments are closed.