دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا حادثہ ،موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کیری ڈبہ جی ٹی روڈ پر اُلٹ گیا

0

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے)دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا حادثہ ،موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کیری ڈبہ جی ٹی روڈ پر اُلٹ گیا ،4طلبات سمیت 5افراد زخمی ،موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی سمت سے آنے والا سکول ڈیوٹی کیری ڈبہ نمبری ایل ای بی-4410جب بائی پاس کے مقام پر پہنچا تو اچانک بائی پاس موڑ سے موٹر سائیکل سوار سامنے آگیا جس پر کیری ڈبہ کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی اور کیری ڈبہ اُلٹ گیا جس سے کیری ڈبہ میں سوار 4طلبات اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ،موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔

Share.

Comments are closed.