دو موٹر سائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کیساتھ ٹکرانے سے چھ افراد زخمی ہو گئے

0

کلر سیداں(راجہ سعید) دو موٹر سائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کیساتھ ٹکرانے سے چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر فرسٹ ایڈ مہیا کر کے تمام کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ موہڑہ دھیال کے رہائشی حسیب،عدیل،احتشام اور مدثر دو موٹر سائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے کلر سیداں جا رہے تھے کہ موہڑہ پھڈیال کے قریب ایک ایکس ایل آئی کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار جس پر دو موٹر سائیکل سوار انیس اور فہیم سکنہ منگال بیٹھے ہوئے تھے کیساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں تمام افراد کو شدید قسم کی چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور تمام موٹر سائیکل سواروں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔

Share.

Comments are closed.