بائیل ایجوکیشن یونٹ کے افسران کی آئیل ٹینکرز کے ڈرائیوروں اور عملہ کو حادثہ کے بعد پیش آنیوالی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ

0

دینہ سے(جمیل احمد کھٹانہ سے)ایس ایس پی اوموٹر وے پولیس شہریار سکندر کی خصوصی ہدایات پر موبائیل ایجوکیشن یونٹ کے افسران انسپکٹر رانا نسیم عباس،انسپکٹر احسن اقبال اور بیٹ 6سوہاوہ کے آپریشنل آفیسر انسپکٹر ملک اختر نواز نے سوہاوہ ٹول پلازہ کے نزدیک آئیل ٹینکرز کے ڈرائیوروں اور عملہ کو حادثہ کے بعد پیش آنیوالی صورتحال جیسا کہ آگ لگ جانا ،ہجوم کا اکھٹا ہو جانا اور زخمی ہو جانا وغیرہ سے درست انداز سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،نیز ایسے موٹرسائیکل سوار جوکہ بغیر ہیلمٹ یا بیک ویو مِرر کے سفر کرتے ہیں انکو بھی بریف کیا گیا ،اس موقع پر پریس کلب دینہ کے صدر امجد محمود سیٹھی ،دینہ پریس کلب کے صدر عرفان محبوب ،سینئر صحافی رضوان سیٹھی اور محمد افضل نے بھی شرکت کی۔

Share.

Comments are closed.