یوسی دوبیرن کلاں سمیت نلہ مسلماناں اور منیاندہ میں ہفتہ کے اندر سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروئے مکمل کرنے اور مین پائپ لائن بچھانے کی ہدایت جاری

0

کلر سیداں(راجہ سعید)یونین کونسل دوبیرن کلاں کے چےئرمین راجہ ندیم احمد کے مطالبے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوسی دوبیرن کلاں سمیت نلہ مسلماناں اور منیاندہ میں ہفتہ کے اندر سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروئے مکمل کرنے اور مین پائپ لائن بچھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔دوبیرن کلاں میں سوئی گیس کیلئے مٹور سے سکوٹ موڑ تک مین پائپ لائن بچھائی جائے گی جس سے ممیام،بگلہ راجگان،ممیال،باغ جمیری،سکوٹ،سینتھہ،بڑھالہ،بھٹھٹی،پلالہ سیداں ،بھیائی مہر علی کے صارفین اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔چےئرمین نے بتایا کہ وزیر اعظم نے دس گلیات کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی جاری کر دی ہے جس کیلئے ٹینڈر طلب کئے جا رہے ہیں۔مزید براں سکوٹ تا دوبیرن کلاں روڈ کو کارپٹ کرنے کیلئے تین کروڑ جبکہ ممیال تا پنڈ بہنسو چار کلومیٹر کے فاصلے کیلئے چھ کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔یوسی دوبیرن کلاں میں اضافی آبادیوں کیلئے چالیس لاکھ روپے کی گرانٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Share.

Comments are closed.