ہسپتال آنے والا ہر مریض ہمارے لئے قابل احترام ہے عملے کو بدسلوکی کی ہرگز اجازت نہیں ہے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل اعجاز

0

گوجر خان (راجہ ارشد محمود) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ہسپتال آنے والا ہر مریض ہمارے لئے قابل احترام ہے عملے کو بدسلوکی کی ہرگز اجازت نہیں ہے وزیر اعلیٰ کا پبلک ہیلتھ وژن ہمارا نصب العین ہے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجازکی خصوصی گفتگو تفصیلات کے مطابق تحصیل ہسپتال گوجر خان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل اعجاز نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں آنے والا ہر مریض عملے کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور مریض کے ساتھ کسی قسم کی بد سلوکی نارروا سلوک ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ڈاکٹر سہیل اعجاز نے پوٹھوار لنک کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صحت عامہ کے حوالے سے بہترین سہولیات دستیاب ہیں اور ان کی ممکنہ کوشش ہے کہ وہ مزید سہولیات بھی فراہم کر پائیں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پبلک ہیلتھ وژن کو نصب العین بناتے ہوئے انھوں نے ڈاکٹرز کو واضح ہدایات دی ہے کہ بلا وجہ کسی مریض کو راولپنڈی ریفر نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ کام چور عملے کی اب ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کوئی جگہ نہیں ہے ڈاکٹر سہیل اعجاز کا کہنا تھا کہ مریض کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو شفاء من جانب اللہ ہوتی ہے لیکن ڈاکٹر کا حسن سلوک ہی مریض کو نصف شفاء دے دیتا ہے انھوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریض کسی قسم کی بھی شکایت کے لئے ان کے دفتر میں بلا روک ٹوک آسکتے ہیں

Share.

Comments are closed.