گوجرخان ضلع بناؤ مہم کے تشہری عمل میں تیزی ، مقامی قائدین نے شہر بھر میں گوجرخان ضلع بناؤ کے بینر بڑے بڑے پینافلیکس آویزاں کر دیئے

0

گوجر خان (راجہ ارشد محمود)گوجرخان ضلع بناؤ مہم کے تشہری عمل میں تیزی ، سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے شہر بھر میں گوجرخان ضلع بناؤ کے بینر بڑے بڑے پینافلیکس آویزاں کر دیئے اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق گوجرخان ضلع بناؤ تحریک نے جب سے ضلع کیلئے آواز بلند کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی ، وکلاء، صحافی ، کاروباری طبقہ نے اس آواز کیلئے تشہیری عمل تیز کردیا تحریک انصاف کے چوہدری محمد عظیم، چوہدری جاوید کوثر ، راجہ طارق عزیزبھٹی ایڈووکیٹ شہزادہ خان کی طرف سے شہر بھر میں گوجرخا ن ضلع بناؤ کے پینافلیکس آویزاں کئے گئے روحانی تحریک کے مرزا عبدالرحمن اور شجر عباس ایڈووکیٹ نے بھی جگہ جگہ گوجرخان ضلع بناؤ کے بینر لگا دیے ہیں اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے جبکہ سول سوسائٹی کی طرف سے ملک طیب نے بھی پمفلٹ تقسیم کئے بعض دوکانداروں نے بھی بڑے بڑے بینر آویزاں کر رکھے ہیں گوجرخان ضلع بناؤ مہم میں روز بروز تیزی دیکھی جارہی ہے اور ضلع بناؤ تحریک نے بھی عوامی رابطہ مہم اور مختلف پروگرام تشکیل دینے شروع کر دیے ہیں

Share.

Comments are closed.