چوہدری نثارعلی خان حلقے کے عوام کے دلوں پر راج کر تے ہیں ،قاضی نو ید سرور

0

اڈیالہ (۔با بر اورنگزیب چوہدری )چوہدری نثارعلی خان حلقے کے عوام کے دلوں پر راج کر تے ہیں ،انکے خلاف ہر پراپیگنڈے کا جواب 2018 کے الیکشن میں دیں گے ،سیاسی بو نے انکے خلاف بولنے سے قبل اپنا سیاسی قد کا ٹھ دیکھیں ،لاکھوں ووٹروں کی حمایت سے ہمیشہ جیتنے والا واحد لیڈر چوہدری نثار علی خان ہی ہے ،ان خیالات کااظہار قاضی نو ید سرور نے اڈیالہ پر یس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر انھوں نے نو منتخب صدر محمد بشیر راجہ کو مبارکباد بھی دی ان کے ہمراہ محمد مسکین کو نسلر ،قاضی نعیم سرور ،راجہ اسماعیل رحمانی ،چوہدری ساجد چیئر مین زکو اۃ کمیٹی اڈیالہ ،چوہدری احسان آف کھڑکن ،کو نسلر چوہدری شہزاد وغیرہ تھے ،انھوں نے مزید کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کھڑے تھے ،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ہم ابن وقت نہیں جو مشکل دیکھ کر گھبراجائیں ۔۔

Share.

Comments are closed.