پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کی آفیشل میٹینگ کا انعقاد گونساویل تاج محل ریسٹورنٹ پر ہوا

0

پیرس (نمائندہ خصوصی شبانہ چوہدری )پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کی پہلی آفیشل میٹینگ کا انعقاد پیرس کے نواحی شہرگونساویل تاج محل ریسٹورنٹ پر ہوا۔ میٹنگ کا آغازتلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا۔میٹنگ زیر صدارت یونس خان ھوئی جس میں فورم کے قوائد و ضوابط اور دیگر امور پہ بات چیت ہوئی اس فورم کا مقصد سب صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنا اور ان کی فلاح کے لیے کام کرنا ہے۔فورم کا کوئی بھی فرد کسی بھی سیاسی جماعت کی سیاست میں مداخلت نہیں کرے گا۔اور کوشیش ہو گی که نئے صحافیوں کو سکھانے کا موقع فراہم کیا جائے ۔
مشترکہ طور پر کیے فیصلوں کی منظوری دی گئ کہ صحافت کے میدان میں بہتری کے لیے کوشاں ہوں گے ۔فورم کی میٹینگ میں دو رکنی کمیٹی بنائی گئی جس کے لیے باقاعدہ ووٹنگ اور باہمی اصلاح کے ساتھ دو نام منتخب کیے گئے ایک راؤوخلیل اور شہزاد چوہدری وڑائچ ان کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کے تمام سیاسی اور مذہبی تنظیمات اہم سربراہان سے رابطہ کر کے ان کے مسائل اور ان کے حل میں مدد کی جا سکے
۔میٹنگ میں روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر عدنان شاہدمرحوم ۔ممبر میونسپل کمیٹی کلر سیداں و سینئر صحافی راجہ خلیق احمد مرحوم۔ قاضی واجد مرحوم اورعاصمہ جہانگیرمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی
اورپاکستانی سینئر صحافی اشفاق ساجد کی صحت کے لیے دعابھی کی گئی میٹنگ میں رضا چوہدری ۔مرزا خالد بشیر۔عمران چوہدری ۔ملک بنارس اعوان۔چوہدری شہزاد ورائچ۔یونس خان۔راؤوخلیل۔ملک منیر احمد۔شبانہ چوہدری۔سلطان محمود۔کامران حنیف۔بابر مغل ۔قیصر گجر۔بلال محمد خان اورشیر فیصل نے شرکت کی بعد ازاں شہزاد چوہدری نے مہمان نوازی کی اس طرح یہ میٹینگ اپنے اختتام کو پہنچی

Share.

Comments are closed.