پانی کے مسلئے پر گول پور کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چوہدری فواد

0

پنڈدادن خان (زاہدحیات) پانی کے مسلئے پر گول پور کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چوہدری فواد سیکٹری اطلاعات تحریک انصاف پاکستان یہ بات انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ان کا کہنا تھا کہ جہلم اور پنڈدادن خان ان کے گھر کی طرح ہیں اور اس گھر میں بسنے والے مکین ان کے اپنے خاندان کی طرح ہیں۔ اور اپنے خاندان کو تکلیف ہو تو انھیں چین کیسے ا سکتا ہے ۔ چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ گول پور کے عوام کے ساتھ پانی کے ایشو پر جس طرح زیادتی کی جا رہی ہے وہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گول پور کے اس مسلئے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اس مسلئے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد گول پور کا دورہ کریں گے اور خود صورت حال کا جائزہ لیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ گول پور کوہی نہیں جس طرح اس پورے حلقے کو نظر انداز کیا جاتا رہا وہ بھی قابل افسوس ہے ۔ لیکن اب ہم اپنی عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور جہلم پنڈدادن خان گول پور کے عوام کو ان کے حقوق دلا کر رہیں گے ۔ اس علاقہ کی پس ماندگی ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور انشا اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب جہلم اور پنڈدادن خان ترقی یافتہ علاقوں کے برابر کھڑے ہوں گے۔

Share.

Comments are closed.