ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی لا علمی

0

کلر سیداں(راجہ سعید)ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی لا علمی کا اندازہ اس بات سے با خوبی لگایا جا سکتا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے بوائز ہائی سکول آراضی میں دو اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ جاری کی تھی کے منصوبے کی نقاب کشائی کیلئے تیار کروائی گئی تختی میں انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 کا ایم این اے ظاہر کیا گیا ہے جبکہ وہ حلقہ این اے 52 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے حلقہ این اے 52 میں قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آراضی میں دو کمروں کی تعمیر کیلئے 27 لاکھ 50 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی تھی جسے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی زیر نگرانی مکمل کروایا گیا۔محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے منصوبہ کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کروانے کیلئے جو تختی تیار کروائی اس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو حلقہ این اے 50 کا ایم این اے اورسابق وزیر داخلہ کی بجائے وزیر داخلہ پاکستان و ایم این اے 50 ظاہر کیا گیا ہے۔

Share.

Comments are closed.