مقبول بٹ شہید کی 34 ویں برسی کے موقع پر لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر برٹش کشمیریوں نے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے آکر مظاہرہ کیا

0


‎‎لندن(رپورٹ نمائندہ پوٹھوار لنک )مقبول بٹ شہید کی 34 ویں برسی کے موقع پر لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر برٹش کشمیریوں نے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے آکر مظاہرہ کیا مظاہرین کوچوں اور بسوں کے زریعے لندن پہنچنے تھے مظاہرین نے کتبے اور بینزز اٹھا رکھے تھےمظاہرین نے انڈین فورسزز اوٹ اوٹ کے نعرے لگائے اور تین گھنٹے تک سخت سردی میں بھارت کے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی مقبول بٹ اور افضل گورو کا جسد خاکی ورثا کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے مظاہرے میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے
‎تحریک انصاف لندن صدر دل پزیر، جے کے ایل ایف کے صدر صابر گل، مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ امجد خان، انصر راٹھور، بلقیس راجہ،، خواجہ سلیمان، حمید بٹ، ۔ملک لطیف، پی ٹی آئی کے غضنفر علی آل پارٹیز کشمیر رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں سیمت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اپنی نوعیت کا بڑا مظاہرہ تھا

Share.

Comments are closed.