دینہ میں موسم سرما کی بارش سے گلیاں بازار پانی سے بھر گئے

0

دینہ ( جمیل احمد کھٹانہ سے ) دینہ میں موسم سرما کی بارش سے گلیاں بازار پانی سے بھر گئے ،گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،نالیوں کا گندا پانی اور گند گلیوں میں تیرنے لگا ،شہریو ں کا شدیداحتجاج نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں موسم سرما کی موسلادار بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا ،منگلا روڈ ،گلی محلے پانی سے بھر گئے اور نالے اور نالیوں کا گند گلیوں اور بازاروں میں تیرنے لگا ،نالیوں کے گندے پانی سے شہر میں بد بو پھیل گئی ،گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث لوگ گھروں میں دب کر رہ گئے طلبا و طالبات کو سکول کالجوں میں جاتے ہوئے دشواری کا سامنا ،شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر نالیوں اور نالوں کی بروقت صفائی ہوتی تو یہ حال نہ ہوتا لہذا چیئر مین بلدیہ دینہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل ہے کہ صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Share.

Comments are closed.