تحصیل کلر سیداں میں 22 کے قریب تعلیمی ادارے سربراہان سے محروم ہیں

0

کلرسیداں(راجہ سعید) تحصیل کلر سیداں میں 22 کے قریب تعلیمی ادارے سربراہان سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سکول کے سینئر ٹیچر کو ہیڈ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔سربراہان کی عدم تعیناتی کے باعث اداروں کی تدریسی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ذرائع سے حاصل کی گئی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سموٹ و نلہ مسلماناں شمالی ،بوائز و گرلزہائی سکول کاہلیاں سہالیاں،بوائز ہائی سکول سر صوبہ شاہ،بوائز و گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں،گرلز ہائی سکول سینتھہ سکوٹ،بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول نلہ مسلماناں،گرلز ہائی سکول ممیام،گرلز ہائی سکول ستھوانی،بوائز و گرلز ہائی سکول ٹکال،بوائز ہائی سکول چنام،گرلز ہائی سکول سروہا،بوائز ہائی سکول کنوہا،بوائز ہائی سکول دھمالی،بوائز ہائی سکول پنڈ بہنسو،بوائز ہائی سکول درکالی شیرشاہی،بوائز ہائی سکول گھگڑ ادمال،بوائز ہائی سکول اراضی،بوائزو گرلز ہائی سکول بھلاکھر،بوائز ہائی سکول باغجمیری اور بوائز ہائی سکول منگلورہ میں ہیڈز تعینات نہیں جس کی وجہ سے ادارہ کے سینئر معلم کو ہیڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی محکمہ تعلیم سے متذکرہ بالا تعلیمی ادارہ میں ہیڈز کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share.

Comments are closed.