اگرکوئی پیر ،مشائخ اور عالم دین اگر سرکار کی ناموس اور ختم نبوتﷺ پر پہرہ نہیں دے سکتا ،تو اُسے پیر یا عالم کہلانے کا کوئی حق نہیں پیر سید عباس شاہ بھنگالی شریف

0

گوجر خان (راجہ ارشد محمود) اگرکوئی پیر ،مشائخ اور عالم دین اگر سرکار کی ناموس اور ختم نبوتﷺ پر پہرہ نہیں دے سکتا ،تو اُسے پیر یا عالم کہلانے کا کوئی حق نہیں،میرا ہر قسم کا تعادن تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے ساتھ ہے ،ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ آستانیہ عالیہ بھنگالی شریف نے تحریک لبیک پاکستان تحصیل گوجرخان کے امیر حاجی محمدرمضان چشتی اور نصیب بٹ کی قیادت میں آنے والے وفدٍسے اپنی گفتگو کے دوران کیا ،اس موقعہ پر انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت فارم پُر کر کے تحریک لبیک میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا،صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ نے وفد کے ساتھ آنے والے شمع رسالتﷺ کے پروانوں سے اپنی گفتگو میں کہا اب وقت آٍگیا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام کرنے کی خاطر ہمیں متحد ہو کر دین مصطفیٰ کو تخت پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،اور آمدہ الیکشن میں آقا کریم ﷺسے وفا کرتے ہوئے اپنا ووٹ تحریک لبیک پاکستان کو دینا ہو گا

Share.

Comments are closed.