آر ،ڈی ،اے کی نا قص منصوبہ بندی ،ٹھیکیدار کی نااہلی و غفلت کو نظر انداز کر نے کا شاخانہ ،اڈیالہ روڈ تالاب کا منظر پیش کر نے لگا

0

اڈیالہ (۔با بر اورنگزیب چوہدری )آر ،ڈی ،اے کی نا قص منصوبہ بندی ،ٹھیکیدار کی نااہلی و غفلت کو نظر انداز کر نے کا شاخانہ ،اڈیالہ روڈ تالاب کا منظر پیش کر نے لگا،مین نالہ بند ،صفائی نا پید ،محمود آباد کا راستہ اکھاڑ کر مرمت کر نا بھو ل گئے ،روڈ بارے کئی بار یاد دہانی کروانے کے باوجود عمل درآمد ممکن نہ ہوا ،اصلاح احوال کا عوامی مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق اڈیالہ روڈ جو گذشتہ سال مکمل ہوا اور آر ڈی اے نے کام کروایا جسے نا قص میٹریل اور نا قص منصوبہ بندی کی اہل علا قہ نے متعدد بار شکایت کی اور اخبارات میں خبریں بھی چھپی لیکن عملہ ٹس سے مس نہ ہوا جس کے شاخانے میں جگہ جگہ پا نی کھڑا تالاب کا منظر پیش کر نے لگا کیو نکہ مین نالہ صفائی نہ ہونے کے با عث بند پڑا ہے اور محمود آباد ،جراہی کے مقام پر سیوریج نالہ کو توڑا گیا لیکن ابھی تک اسے مرمت نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پا نی کی نکاسی نہ ہو نے کے باعث روڈ پر پا نی کھڑا ہو جا تا ہے اسی طرح رحمن مرکز ،گلشن آباد ،گلبرک ٹاون اور دیگر جگہوں پر پا نی اس قدر کھڑا ہو جاتا ہے کہ وہاں سے پیدل اور مو ٹر سائیکل سواروں کا گذرنا نہ صرف مشکل بلکہ نا ممکن ہو جا تا ہے ،آر ،ڈی ،اے کے اعلیٰ حکام سے نکاسی آب کا معقول انتظام کر نے کی عوام نے اپیل کی ہے

Share.

Comments are closed.