کلر سیداں شہر میں پٹرول و ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ایجنسیوں نے سکیورٹی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے

0

کلر سیداں(راجہ سعید) کلر سیداں شہر میں پٹرول و ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ایجنسیوں نے سکیورٹی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔تحصیل انتظامیہ نے گیس سلنڈرز اور پٹرول کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کی بجائے چپ سادھ لی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔کلر سیداں شہر میں اور گلی محلوں میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی بھرائی اور منتقلی اور پٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی فروخت سے عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں جگہ جگہ پٹرول اورڈیزل کی غیر قانی ایجنسیاں قائم ہیں جہاں کھلا پٹرول من مانے ریٹس کیساتھ فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب گیس سلنڈرز کا غیر قانونی کاروبار بھی عروج پر ہے جہاں کھلے عام سلنڈروں میں گیس منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل انتظامیہ اس سارے معاملات سے اگاہ ہونے کے باوجود سیاسی اثر رسوخ کے باعث کارروائی کرنے میں بے بس دیکھائی دے رہی ہے۔عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے فوری نوٹس لینے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایجنسی مالکان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share.

Comments are closed.