قومی اسمبلی الیکشن سے قبل کرپشن پر سزائے موت کا بل منظور کرے۔بابائے پوٹھوہار

0

اسلام آباد ( ڈاکٹر فرہاد سے) قومی اسمبلی الیکشن سے قبل کرپشن پر سزائے موت کا بل منظور کرے۔بابائے پوٹھوہار
1985ء میں کرائے گئے غیر جماعت الیکشن کے بعد کرپشن بڑھی اسوقت جنکے کچھ نہ تھا آج اربوں پتی ہیں۔ملک امریز حیدر کی میڈیافورم سے گفتگو
تفصیلات: تحریک صوبہ پوٹھوہار کے بانی و چئیرمین ملک امریز حیدر کا میڈیاسے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ قومی اسمبلی آمدہ الیکشن سے قبل کرپشن کرنے
والوں کے خلاف ایسی قانون و آئین سازی کا بل منظور کرے جس میں بھاری کرپشن کرنے والوں کو سزائے موت سنائے تاکہ اس لعنت سے مکمل
وطن عزیز کو پاک کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ 1985ء میں کرائے گئے غیر جماعتی الیکشن کرائے گئے۔جس سے پاکستان مسلم لیگ بنائی گئی ۔اس وقت
بنک قرضے اور دیگر مراعات محمد خان جو نیجوکی کابینہ اور حکومت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو بنک قرضے و دیگر قرضہ جات معاف کرکے کرپشن کی بنیاد رکھی گئی
30سال قبل ماضی میں جن کے پاس کچھ نہ تھا وہ آج ارکان اسمبلی ارب پتی کیسے بن گئے ۔کوئی رکن اسمبلی ایسا نہیں جسکی اندرون یا بیرون ملک
اربوں کی جائیدادیں نہ ہوں ۔آمدہ الیکشن 2018ء میں تمام سیاست دانوں کے اثاثے سامنے لانے اور احتساب کے عمل سے گزر کر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں ۔
جن کی جائیدادیں اور اولادیں بیرون ممالک ہیں ان کو پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ایسے تمام سیاستدانوں پر پابندی عائد کی جائے اور کرپشن پر سزائے موت کا بل منظور کیا جائے ۔

Share.

Comments are closed.