طویل بارش نے اداروں کی کارکردگی کاپول کھول دیا تباہ حال سیوریج سسٹم کی بدولت شہر جوہڑ میں تبدیل ہو گیا عوام شدید مشکلات کا شکار

0

گوجر خان (راجہ ارشد محمود) موسم سرماکی پہلی طویل با رش نے بلدیہ سمیت دیگر اداروں کا پول کھول دیا گزشتہ شب بارش کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی اور گیس غائب جب کہ شہر کے بازار گلی کوچے پانی میں ڈوب گئے سخت سردی میں عوام کی پریشانیاں دو چند ہو گئیں بارش گندم کی فصل کے لئے سونا ثابت ہوگی محکمہ زراعت تفصیلات کے مطابق شہر اور تحصیل بھر کے طول وعرض میں موسم سرما کی پہلی طویل بارش نے جہاں کسانوں کے چہرے پر بہار لوٹا دی ہے وہاں عام آدمی کے لئے پریشانیاں بھی بڑھ گئی ہیں بالخصوص گوجر خان شہر میں بلدیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص ترین کارکردگی کا پول بھی کھل کر رہ گیا جب کہ شہر اور تحصیل کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ شب سے گیس اور بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہاؤسنگ سکیم سبزی منڈی فروٹ مارکیٹ شاپنگ سنٹر مین بازار کا تمام علاقہ اور ملحقہ گلیوں میں سیوریج سسٹم یکسر ناکارہ ہونے کے باعث سیلابی کیفیت طاری رہی اور آلودہ پانی بیشتر دکانوں میں داخل ہو گیا دوسری جانب شہر اور درجنوں دیہات میں گزشتہ شب بارش کے آغاز کے ساتھ ہی گیس اور بجلی کی سپلائی مسلسل تعطل کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے عوام مزید پریشانی کا شکار ہو گئی علاوہ ازیں محکمہ زراعت کے ذرائع نے ان بارشوں کو گندم کی موجودہ فصل کے لئے سونا قرار دیا ہے واضح رہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہو چلا تھا محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے

Share.

Comments are closed.