دینہ میں صبح سویرے ناشتے کی ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر ناقص آئل اور مصالحہ جات سے تیار کردہ ناشتہ لوگوں کو کھلایا جانے لگا

0

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے) دینہ میں صبح سویرے ناشتے کی ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر ناقص آئل اور مصالحہ جات سے تیار کردہ ناشتہ لوگوں کو کھلایا جانے لگا ،انتہائی سستے تیل اور سستے مصالحہ جات کے استعمال کیا جاتا ہے جس سے شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ،محکمہ فوڈ اتھارٹی بے بس ۔تفصیلات کے مطابق دینہ اور گردونواح کے علاقوں میں صبح سویرے ناشتے کی آڑ میں ریڑھی بان اور دوکاندار عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگے،مین چوک،مین بازار ،منگلا روڈ ،ریلوے روڈ اور جی ٹی روڈ پر پر کھڑی ریڑھیاں اور ناشتے کے ٹھیلوں پر ناشتہ انتہائی ناقص آئل اور سستے مصالحہ جات سے تیار کر کے عوام کو کھلایا جاتا ہے اور منہ مانگی قیمت بھی وصول کی جاتی ہے شہری اس مضر صحت ناشتے سے پیٹ کی مختلف بیماریو ں کو شکار ہونے لگے اس کے علاوہ ان ناشتے کے ٹھیلوں پر گندے برتنوں کا استعمال بھی ہوتا ہے کھانے کی اشیاء پر سارا دن کی گردوغبار پڑتی رہتی ہے اور وہی کھانا پھر عوام کو کھلا دیا جاتا ہے ، اس سلسلہ میں محکمہ فوڈ اتھارٹی بے بس نظر آ رہی ہے، شہری حلقوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مضر صحت ناشتہ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے بچ سکیں ۔

Share.

Comments are closed.